حکومت نجی تعلیمی اداروں کی طرفسے فیسوں میں اضافے کانوٹس لے،فیاض احمد
لاہور(پ ر)جماعت اسلامی لاہور کے رہنما فیاض احمد فیضی نے نجی تعلیمی اداروں کی طرف سے فیسوں میں اضافہ کو حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی لوٹ مار پر خاموش ہے ہر سکول کا اپنا نصاب ،اپنی فیس،اپنا نظام تعلیم ہے حکومت کی کوئی جامع پالیسی نظر نہیں آ رہی۔
پنجاب حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو کنٹرول کرنے کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال بنائے۔
اور فیسوں میں اضافے کے مکینرم کو مضبوط بنائے فیسوں میں اضافہ کرنے والے اداروں کے خلاف ایکشن لے۔