نعت خوان شیخ عبد الستار قادری انتقال کرگئے

نعت خوان شیخ عبد الستار قادری انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) معروف نعت خوان شیخ عبد الستار قادری گذشتہ روز سروسز ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔ان کی نماز جنازہ خطیب امام باد شاہی مسجد لاہور مولانا سید عبد الخبیر آزاد( چےئر مین مجلس علماء پاکستان )نے پڑھائی ‘ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں علماء کرام عوام الناس و اہل علاقہ کے علاوہ نصرۃ العلوم کے ناظم اعلیٰ مولانا ریاض خان سواتی ‘حضرت مولانا عبد القدوس قارن‘ ڈاکٹر حمید الدین المشرقی ‘صاحبزادہ سید عبد البصیر آزاد و دیگر نے شرکت کی ۔

نماز جنازہ سے قبل خطیب باد شاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ عبد الستار قادری مرحوم میرے والد حضرت ڈاکٹر سید محمد عبد القادر آزاد رحمہ اللہ کی خدمت میں رہے‘ اور پاکستان کی متعدد تحریکوں میں حصہ لیا ‘ہمیشہ اہل حق کا ساتھ دیااور اپنی سازی زندگی آقا علیہ الصلوٰۃ و السلام کی مدح ونعت و عشق میں گذاری‘و ہ درویش صفت انسان تھے سادگی ان کا اوڑھنا بچھونا تھا ‘ہمیشہ علماء وطلباء سے محبت کی اور اپنی زندگی کو دین اسلام کیلئے وقف کئے رکھا‘ آج ہم سب ان کی رحلت پر غم زدہ ہیں ‘یقیناًہمارا ایک بہترین مخلص دوست ہم سے جدا ہوگیا ‘وہ ہمیشہ دوسروں کو ہنساتا رہا ان کی زندگی سادگی پر مبنی تھی‘ ہمیشہ عشق رسول ﷺ سے سر شار رہے اوردین اسلام کی آبیاری وخدمت میں کوشاں رہے ‘ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ء فرمائے اوران کے پس ماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔