کیا پاکستان میں واقع ہی شیر کا گوشت بھی بکنے لگا ہے؟

کیا پاکستان میں واقع ہی شیر کا گوشت بھی بکنے لگا ہے؟
 کیا پاکستان میں واقع ہی شیر کا گوشت بھی بکنے لگا ہے؟

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ کئی سالوں کے دوران پاکستان میں کئی عجیب و غریب چیزیں فروخت ہونے کی خبریں سامنے آئیں اور یہ بھی مانا جاتا ہے کہ بہت سارے کاروبار ایسے بھی ہیں جو چپکے سے کئے جا رہے ہیں اور کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہوتی اور اس کی وجہ صرف اور صرف ایسے کاموں کا غیر قانونی ہونا ہے۔سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ پر جس ’’خفیہ‘‘ کاروبار کی تشہیر کی جا رہی ہے اس کے بارے میں جان کر تو آپ کے چودہ طبق ہی روشن ہو جائیں گے۔ اور اگر واقعی یہ سچ ہے، تو انتہائی قابل نفرت بات ہے۔ سندھ میں یہ افواہ زور و شور سے جاری ہے کہ یہاں شیر کا گوشت بھی دستیاب ہے۔ بظاہر، ایک کاروباری گروہ، ادارہ یا شائد کوئی کمپنی شیر کا تازہ گوشت فروخت کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے اور حیران کن طور پر لوگ بھی اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی سامنے آیا ہے جہاں لوگوں نے اس کاروبار کی توثیق کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر واٹس ایپ پیغام میں بھیجی جانے شیر کی کھال اتارتے ہوئے ایک تصویر اور پیغام وائرل ہو رہا ہے جس میں اس کی قیمت بھی بیان کی گئی ہے۔ ریٹ لسٹ کے مطابق ایک کلو شیر کا تازہ گوشت صرف 3 لاکھ روپے میں دستیاب ہے جبکہ 2 کلو گوشت پر سپیشل ڈسکا?نٹ دیا گیا ہے اور اس کی قیمت صرف 5 لاکھ روپے ہے اور اگر کوئی 5 کلوگرام گوشت خریدنا چاہتا ہے تو اس کیلئے 10 لاکھ روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4