خوشی اور غم کے موقع پر تاثرات ،چین میں جیا جیا روبوٹ توجہ کا مرکز

خوشی اور غم کے موقع پر تاثرات ،چین میں جیا جیا روبوٹ توجہ کا مرکز
 خوشی اور غم کے موقع پر تاثرات ،چین میں جیا جیا روبوٹ توجہ کا مرکز

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں لڑکی سے ملتی جلتی اور مزے مزے کی باتیں کرنے اور مشکل سوالوں کے جواب دینے والی روبوٹ توجہ کا مرکز ہے۔اس روبوٹ کا نام جیا جیا ہے جو صرف باتیں نہیں کرتی بلکہ مختلف زبانوں کو پہچاننے کے ساتھ ساتھ خوشی اور غم کے موقع پر تاثرات کا اظہار بھی کرتی ہے۔یہ روبوٹ چین کے مشرقی صوبہ انہوئی میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپس میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔چین کے روایتی اور دیدہ زیب لباس میں بالکل انسان کا گمان ہوتا ہے، اس روبوٹ کی ذہانت کا پیر کو امتحان ہے جس کے لیے جیاجیا مکمل تیار ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4