جارجیا کے نوجوان کی ڈرون میں جھولا باندھ کر اڑان
جارجیا(مانیٹر نگ ڈیسک)جارجیا میں منچلے نوجوان نے ڈرون کا انوکھا استعمال ڈھونڈ لیا، ڈرون میں جھولا باندھ کر لمبی اڑان بھری اور سب کو حیران کردیا۔ڈرون پر جھولا جبکہ جھولے میں منچلا تھاجس نے ٹھنڈی ہوا کا خوب لطف اٹھایا، اس نے نہ ٹیلی فون کے تاروں کی پروا کی،نہ کسی عمارت سے ٹکرانے کی۔ڈرون جھولے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مشہور ہوگئی ہے۔