اسرائیلیوں کی بھوک ہڑتالی فلسطینیوں کو چِڑانے کیلئے بار بی کیو پارٹی

اسرائیلیوں کی بھوک ہڑتالی فلسطینیوں کو چِڑانے کیلئے بار بی کیو پارٹی
اسرائیلیوں کی بھوک ہڑتالی فلسطینیوں کو چِڑانے کیلئے بار بی کیو پارٹی

  


تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کی ایک انتہا پسند جماعت ایچود لیومی (نیشنل یونین ) کے ارکان نے غرب اردن میں واقع عوفر جیل کے باہر بار بی کیو کی مفت پارٹی منعقد کی ہے جبکہ جیل میں قید فلسطینیوں نے اسرائیلی حکام کی چیرہ دستیوں کے خلاف گذشتہ چھے روز سے بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔انتہا پسند یہودیوں نے جمعے کو جیل کے باہر میزیں سجا رکھی تھیں،وہ مختلف اقسام کا گوشت پکا اور بھون رہے تھے اور اس کو آنے جانے والے راہگیر میں مفت تقسیم کررہے تھے۔وہ یہ سب کچھ فلسطینی قیدیوں کو چِڑانے کے لیے کررہے تھے۔اسرائیلی جیلوں میں قید قریباً ڈیڑھ ہزار فلسطینیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں 17 اپریل سے اجتماعی بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔ ان سے جیل میں قید مقبول عام فلسطینی لیڈر مروان البرغوثی نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کے طور پر قیدیوں کے سالانہ دن کے موقع پر بھوک ہڑتال کی اپیل کی تھی۔ انھوں نے اپنے مطالبات کی ایک فہرست بھی جاری کی ہے اور اسرائیلی حکام سے بہتر طبی سہولتوں سے لے کر ٹیلی فون مہیا کرنے تک مختلف مطالبات کیے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4