بیجنگ،جیب میں سما جانے والا سستا ترین لیپ ٹاپ تیار

بیجنگ،جیب میں سما جانے والا سستا ترین لیپ ٹاپ تیار
 بیجنگ،جیب میں سما جانے والا سستا ترین لیپ ٹاپ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو ایپل اور مائیکرو سافٹ جیسی بڑی کمپنیاں بھی پورٹ ایبل یعنی ایک پرس کی طرح فولڈ ہونے والا لیپ ٹاپ تیار کرکے فروخت کے لیے پیش کر چکی ہیں، تاہم اب ان کا مقابلہ کرنے کے لیے چین کی ایک کمپنی نے سستا ترین لیپ ٹاپ تیار کرلیا۔چینی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ پورٹ ایبل لیپ ٹاپ اب تک کے تیار ہونے والے پورٹ ایبل لیپ ٹاپ سے سستا ہے، جب کہ یہ خصوصیات میں بھی ایپل اور مائیکرو سافٹ کے لیپ ٹاپ جیسا ہی ہے۔گیم پیڈ ڈجیٹل (جی پی ڈی) نامی چینی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ پورٹ ایبل لیپ ٹاپ کا سائز صرف 7 انچ ہے، اور یہ فولڈ ہونے کے بعد جیب میں آرام سے سما جاتا ہے۔کوڈ کور کے حامل اس لیپ ٹاپ کی ریم 8 جی بی، اسکرین بھی 7 انچ، اور اس کا ڈسپلے 1920 بائے 1200، وزن آدھا کلو سے بھی کم، انٹرنل اسٹوریج کی گنجائش 128 جی بی، جب کہ قیمت محض 399 ڈالر سے 599 ڈالر تک ہے، ایپل اور مائیکرو سافٹ کے ایسے ہی لیپ ٹاپ کی قیمت اس سے دگنی ہے، ایپل کی قیمت 1010 ڈالر ہے۔