فیصل ٹاؤن،ہفتے میں 8 گاڑیاں ،ایک موٹر سائیکل چوری کرنیوالا نوعمر چور دوبارہ گرفتار
لاہور ( خبر نگار ) فیصل ٹاؤن پولیس نے انوکھا کار چور گرفتار کر لیا ملزم جاویدگاڑیوں کی بیٹریاں نکالتاتھا۔پولیس نے کار چور بناکر حوالات میں بند کر دیا پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم نوعمر لڑکا کار چور بھی ہے اور ملزم نے 8 دن میں 8 گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل چوری کی ہے جبکہ اصل حقائق کے مطابق پولیس ملزم گاڑیوں کی بیٹری نکال کر فروخت کرتا تھا اور گاڑی مین روڈ پر کھڑی کر دیتا تھا پولیس کا کہناہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ اور چار بار جیل جا چکا ہے پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ گاڑیاں برآمدکر لی ہیں۔