پی پی رہنما مقتول بابر بٹ کا رسم چہلم سیاسی رہنماؤں کاملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

پی پی رہنما مقتول بابر بٹ کا رسم چہلم سیاسی رہنماؤں کاملزمان کی گرفتاری کا ...

لاہور(خبرنگار ) مناواں کے علاقہ میں قتل ہو نے والے مقتول ،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ کی گزشتہ روز رسم چہلم کا اہتمام ان کے آبائی گھر لکھوڈیر شریف پورہ میں کیا گیا جس میں رہنما پیپلزپارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ، چودھری اعتزاز احسن، عزیز الرحمان چن، میاں ریاض، چوہدری شرافت سرویا، اسرار الحق بٹ، قاسم ضیاء، چودھری الیاس گجر اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور بابر سہیل بٹ کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ اس دوران پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بابر سہیل بٹ کے قاتلوں کو سکون کی زندگی گزارنے نہیں دیں گے۔ ملزمان کی گرفتاری تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

مزید : علاقائی