بی آر بی نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش نہ ملی

بی آر بی نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش نہ ملی

لاہور( خبرنگار) باٹا پور کے علاقہ میں بی آر بی نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش تاحال نہ مل سکی، ورثاء 24گھنٹوں سے نعش کی تلاش میں نہر کنارے بیٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واہگہ گاؤں کا رہائشی نعیم نامی نوجوان بی آر بی نہر میں نہاتے ہوئے گہرے پانی کی لہروں کی نذر ہو کر ڈوب گیا۔

پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے نعش نہ مل سکی۔ریسکیو 1122 کی ٹیم کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود تاحال نعش نہیں مل سکی ہے۔ جس پروالد ہ اور بہنوں پر غشی کے دورے پڑتے رہے اور ورثاء 24گھنٹوں سے نہر کنارے بے سروسامان بیٹھے ہیں ۔

مزید : علاقائی