لیاقت آباد ، مکان کے تنازع پر پنچائیت نوجوان ماموں سسر کو قتل کرکے فرار

لیاقت آباد ، مکان کے تنازع پر پنچائیت نوجوان ماموں سسر کو قتل کرکے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) لیاقت آباد کے علاقہ میں دومرلے کے مکان کے تنازع پر نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنے ماموں سسر کو قتل کر دیا، بردار نسبتی سمیت دوافراد زخمی ہو گئے،ملزم بھرے بازار میں اسلحہ لہراتے فرار ہو گیا۔واقعہ پرگھر میں کہرامچ گیا ،مقتول کی بیوی پر غشی کے دورے،بیٹیاں باپ کی نعش سے چمٹ کر زاروقطارروتیں رہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لیاقت کے علاقہ بھٹی کالونی میں آصف کا اپنے ماموں سسر 50سالہ عبدالزاق سے دو مرلے کے مکان کا تنازع چل رہا تھا گزشتہ روز اسی تنازع کو حل کروانے کیلئے مقتول عبدالزاق کے گھرپنچائت اکٹھی ہوئی۔ بات چیت کے دوران عبدالرزاق اور آصف کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس پر آصف نے طیش میں آکر پستول سے فائرنگ کر دی ۔گولی عبدالرزاق دل پر گولی لگنے کے باعث موقع پر ہی ختم ہو گیا جبکہ اس کا بیٹا شاہد اور ایک محلہ دار شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقتول عبدالرزاق کی نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے ملزم آصف کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -