زہر کھاکر بچے بیوی کو پکڑائے ’’ساری عمر شکل کو ترسو گی ‘‘ کہہ کر مر گیا
لاہور(خبرنگار) ستوکتلہ میں چار بچوں کے رکشہ ڈرائیور باپ نے روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر زہریلی گولیاں کھا کر سسرالیوں کی دہلیز پر موت کو گلے لگالیا۔ تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن کے رہائشی عبدالحمید کی بیوی ناراض ہو کر اپنی والدہ کے گھر ستوکتلہ آ گئی۔ عبدالحمید جوچار بچوں کا باپ تھا اور بیوی کو منانے گیا اور نہ ماننے پر رات گئے زہریلی گولیاں کھا کر چار بچوں کو رکشہ پر بٹھا کر بیوی کے پاس چلا گیا اور بچے اسے دے کر کہا کہ اب ساری زندگی میری شکل کو بھی ترستی رہو گی اور وہیں گر گیا اور زمین پر گرتے ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لے کرمردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔ متوفی عبدالحمید کے بھائی عبدالمجید کے مطابق تو اس کے بھائی سے اس کی بیوی طلاق چاہتی تھی لیکن عبدالحمید نہ دینا چاہتا تھا۔