ڈیفنس ،محلہ نور اسلام کا رہائشی 4بچوں کا باپ اغوا،مقدمہ درج
لاہور(خبر نگار)تھانہ ڈیفنس کے علاقہ میں 4بچوں کے باپ کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق والٹن روڈ محلہ نور اسلام کا رہائشی 4بچوں کا باپ اقبال گزشتہ روز سودا سلف خریدنے کے لئے موٹر سائیکل پر بازار گیا اور رات گئے واپس نہ آیا ورثاء نے اپنے عزیز و اقارب رشتہ داروں سے پتہ کروایا لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا۔ ورثاء نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ محمد اقبال کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے، پولیس کے مطابق مغوی کے باپ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔