مصر شاہ ، 2افراد کالین دین پر تنازع کر اس فائرنگ میں دونوں ہی مارے گئے

مصر شاہ ، 2افراد کالین دین پر تنازع کر اس فائرنگ میں دونوں ہی مارے گئے

  



 لاہور(خبر نگار)مصری شاہ کے علاقہ میں لین دین کے تنازع پر دو مسلح گروپوں کے درمیان فائر نگ کے نتیجے میں دو افراد جابحق ہو گئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے، پولیس نے ایک زخمی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ مصری شاہ کے علاقہ چمڑا منڈی میں ریاض گجر اور احسن لیاقت کا پیسوں کا لین دین کاتنازع کافی عرصہ سے چلا آرہا تھا ۔گزشتہ روز احسن نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ریاض گجرکے ڈیرے پر آکراپنی رقم کا مطالبہ کیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اور بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔ اسی دوران ریاض گجر کے گارڈ نے اندھا دھند فائر نگ کردی جس کے جواب میں احسن کے بھائی شہروزنے بھی اُن پر فائرنگ شروع کر دی ۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ریاض گجر ،احسن ، شہروز اور حسن شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ریاض گجر اور احسن لیاقت زیادہ خون بہہ جانے سے دم توڑ گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقع میں ملوث ملزم علی کو میو ہسپتال سے حراست میں لے لیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کے بیان قلمبند کر نے کے بعد دونوں گروپو

مزید : علاقائی