کوٹ لکھپت ، کم سن لڑکے کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اتار دیا

کوٹ لکھپت ، کم سن لڑکے کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں دس سالہ لڑکے کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لیکر مروہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ جیل روڈ پر ایک نامعلوم دس سالہ لڑکے کی نعش پڑی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ لڑکے کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اور شناخت کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -