فارم ہاؤس پر چھاپہ ، لائٹ آلیو وردیوں نے ہاٹ محفل کے چھلکتے جام الٹا دیئے

فارم ہاؤس پر چھاپہ ، لائٹ آلیو وردیوں نے ہاٹ محفل کے چھلکتے جام الٹا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور،رائے ونڈ(خبر نگار+نمائندہ پاکستان) رائیونڈ، مانگا منڈی اور سندرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارکر ڈانس پارٹی میں مشغول اور شراب کے نشہ میں دھت 60 لڑکیوں اور86 لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے موقع سے شراب ،کوکین،چرس اور اسلحہ بھی برآمد کیا۔ کارروائی کے دوران پولیس کو شدید مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔پولیس میں اتنی جرات نہ تھی کہ وہ مقدمہ درج کر سکے اسی لئے ساؤنڈ سسٹم کے غریب مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے لڑکے اور لڑکیوں کو چھوڑ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ سرکل کے اے ایس پی عبدالوہاب نے اطلاع ملنے پر گیسٹ ہاؤس پر ریڈ کی جہاں ڈانس پارٹی چل رہی تھی لڑکے اور لڑکیاں شراب کے نشہ میں دھت میوزک پر رقص سرور کی محفل گرم کئے ہوئے تھے کہ اچانک پولیس نے ریڈ کر دی۔ 60لڑکیوں اور 86لڑکوں کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی رائیونڈ منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق کچھ اہم شخصیات اور بیورو کریٹس کی بیٹیاں اور بیٹے بھی شامل ہیں اسی بنا پر ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی لیکن غریب ساؤنڈ سسٹم کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -