ڈیفنس سی لوئر مال ، مصری شاہ گوالمنڈی میں لاکھوں کے ڈاکے ، اہلخانہ پر تشدد
لاہور(خبر نگار)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون ،کاروں و موٹرسائیکلوں سمیت دیگرقیمتی سامان سے محروم کردیا،ڈیفنس سی کے علاقہ میں چار ڈاکوؤں نے شوکت اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر 10لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لئے اورمزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے ۔لوئر مال کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اویس اوراس کی فیملی سے چارلاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی سمیت چار عددموبائل فون سیٹ لوٹ لئے، مصری شاہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے تنویر اوراس کی فیملی سے ایک لاکھ55ہزار روپے نقدی اورتین عدد موبائل فون سیٹ، گوالمنڈی کے علاقہ میں دو ڈاکوؤں نے خالد اوراس کی فیملی سے تین لاکھ روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے۔اسی طرح سمن آباد سے دو ڈاکوؤں نے اکرم اوراس کی فیملی سے 2لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے اسی طرح سندر کے علاقہ میں وارث کے گھر سے نقب زنوں نے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لی ۔اچھرہ، سرور روڈ، ستوکتلہ سے کاریں جبکہ گلشن راوی، شاہدرہ ٹاون، بھاٹی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں ۔