ملتان روڈ پر بارش سے پھسلن ،ٹرک ٹکرانے سے 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق
لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات کے دوران دو افراد جاں بحق جبکہ تیز بارش اور پھسلن سے چارافراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ تھانہ چوہنگ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ موٹر سائیکل پر سوار نو جوان اور بچہ موقعہ پر ہلاک ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ملتان روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو قبضہ میں لے لیا۔ وقفہ وقفہ سے بارش کے باعث سٹرکوں پر پا نی بھر جانے سے اور پھسلن کے باعث مغل پورہ ،شمالی چھاؤ نی ،فیکٹری ایریا کے علاقوں میں موٹر سائیکل سوار پھسلن کے باعث موٹرسائیکل ٹکرا نے سے اسد،عمران، تصور،اور امیر شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ایک کی حالت نازک بیان کی جا تی ہے