شاہدرہ ، موتی بازار میں دکان جل کر راکھ ، نواب ٹاؤن میں گھر آتشزدگی سے تباہ

شاہدرہ ، موتی بازار میں دکان جل کر راکھ ، نواب ٹاؤن میں گھر آتشزدگی سے تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے دو الگ الگ واقعات ،نواب ٹاؤن کے علاقہ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ تاہم ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں اطلاع ملنے کے باوجود تاخیر سے موقع پر پہنچیں ۔ گھر کے مالک محمد یوسف اور اہل محلہ نے ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق نواب ٹاؤن کے رہائشی محمد یوسف کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی ہے اور انھیں جونہی اطلاع ملی ہے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کی ہے۔ موتی بازار شاہدرہ میں موتی بازار میں ایک دوکان میں بجلی کی تاروں میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان جل گیا۔
فائر بریگیڈ کے عملہ نے دونوں مقامات پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

مزید :

علاقائی -