مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کا 2شہید نوجوانوں کی میتیں ورژاء کے سپرد کرنے سے انکار

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کا 2شہید نوجوانوں کی میتیں ورژاء کے سپرد کرنے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(اے این این ) مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوج کا دو شہید نوجوانوں کی میتیں ورثاء کے سپرد کرنے سے انکار،وادی میں کشیدگی بڑھ گئی ،بھارتی فوج نے گزشتہ روز ان نوجوانوں کو مجاہد قرار دے کر شہید کیا تھا ،ایک کی شناخت تاحال جاری نہیں کی گئی،بے گناہ جوانوں کی شہادت پر مختلف علاقوں میں لوگوں کا احتجاج،فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد زخمی ،تجارتی اور کاروباری مراکز بند،گاندر بل اور بارہمولہ میں طالبات کے احتجاجی جلوس ،بھارت مخالف نعرے ،مائسمہ کے نوجوان پر سیفٹی ایکٹ عائد کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے گزشتہ روز دو نوجوانوں کو مجاہد قرار دے کر شہید کر دیا تھا اور ان کی میتیں اپنی تحویل میں لے لی تھیں۔ان دونوں نوجوانوں کو پیچھے سے اس وقت گولیاں ماری گئی تھیں جب وہ پیدل جار ہے تھے ۔بھارت کے دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیہ نے میڈیا کو بتایا کہ چاڈورہ کے حیات پورہ علاقے میں2مجاہدین کو شہید کیا اور ان کے قبضے سے 2اے کے47رائفلیں اور ایک پستول برآمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا۔انکا کہنا تھا کہ ایک مجاہد کی شناخت یونس مقبول گنائی ساکن پاتری گام چاڑورہ کے طور پر کی گئی ہے۔اس سے قبل جب مجاہدین کے جان بحق ہونے کی خبر چاڑورہ میں پھیل گئی تو آنا فانا دکانیں بند ہوگئیں اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوئیں جبکہ فورسز اور نوجوانوں کے درمیان سنگبازی کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔ فورسز نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس گولوں کا استعمال بھی کیا۔ بھارتی فوج نے دوسرے روز بھی مارے گئے ایک نوجوان کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔حیات پورہ میں لوگوں کی بڑی تعداد فوجی کیمپ کے باہر جمع ہو ئی اور لاشوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا تاہم قابض فورسز نے میتیں لواحقین کے سپرد کرنے سے انکار کر دیا۔جس لوگوں نے شدید احتجاج کیا اور فوجی کیمپ پر پتھراؤ بھی کیا۔اس دوران لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔بے گناہ نوجوانوں کی شہادت پر وادی کے مختلف علاقوں میں شدید احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں ،اس دوران مشتعل مظاہرین نے بھارتی فورسز پر پتھراؤ بھی کیا جس کے جواب میں آنسو گیس،لاٹھی چارج اور پیلٹ گنوں سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔بارش کیساتھ طوفانی ہوائیں چلیں اور قہر انگیز ژالہ باری بھی ہوئی۔ قریب بیس منٹ تک قیامت خیز منظر تھا اور گھروں میں آہ و بکا کا عالم دکھائی دیا گیا۔ سرینگر کے سونہ وار ،بٹہ پورہ ،اندرا نگر ،ڈلگیٹ ، ،جواہر نگر ، راجباغ ، رامباغ ، بمنہ ، چھان پورہ ، نٹی پورہ ، باغ مہتاب، راولپورہ، رنگریٹ اور دیگر علاقوں میں چھتیں اڑگئیں ، درخت اکھڑ گئے اوربجلی کے کھبے زمین برد ہو گئے جس کے سبب ان علاقوں میں بجلی گل ہو گئی۔چاڈورہ کے کئی علاقوں میں تیز آندھی ،ژالہ باری اور زمینی کٹاؤ نے قیامت صغری بپا کی۔کنہ ہامہ چک پورہ ،ونگی پورہ ،ڈانگر پورہ ،کنی پورہ ،آری باغ مونچھو میں طوفانی ہواؤں اور شدید ژالہ باری کی وجہ سے لوگوں میں خوف ودہشت کی لہر دوڑ گئی اور لوگ چیخ وپکار کے عالم میں کلمہ طیب کا ورد کرتے رہے ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ کھڑکیاں اور دروازے بند کرنے کے باوجود بھی ہر سو خوف ودہشت کا ماحول تھا اورپانی گھروں میں داخل ہو رہا تھا ۔ضلع بڈگام کے گلوان پورہ ،سبدن ،ہرن ،وارپورہ،چک کالی کھا،لیربل،چودھری باغ،نرکار،بٹہ ہار،گنگہ بگ کے مقامی لوگوں نے بتایا تیز آندھی اور ژالہ باری کے سبب یہاں کی فصلوں کو شدید نقصان ہوا ۔
مقبوضہ کشمیر

مزید :

علاقائی -