پاناما کیس شریف خاندان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے:اعجاز چوہدری

پاناما کیس شریف خاندان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے:اعجاز چوہدری

  



لاہور( اے این این )تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے نواز شریف کو چور اور جھوٹے ہو نے کا سرٹیفکیٹ سپریم کورٹ سے بھی مل چکا ، عدالت عظمیٰ کے دو سینئر ترین ججوں نے وزیراعظم کو مجرم اور تین نے ملزم قرار دیا ہے ، پانامہ کیس شریف خاندان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے ۔بلیک منی کو وائٹ کر نیوالوں کو قوم اچھی طرح پہچان چکی ہے ،شریف فیملی دنیاکے کرپٹ ترین افرادکی صف میں کھڑی نظر آرہی ہے، شریف براداران اور انکے درباریوں کا جھوٹ بولنے اور فراڈ کر نے میں پہلا نمبر ہے، شریف خاندان پا کستان میں کرپشن کی علامت بن چکا ہے ، پانامہ کیس سے شریف فیملی کا نکلنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے ، پانامہ کیس ملکی تاریخ کا اہم ترین کیس ہے جس کوعمران خان نے زندہ رکھا اور پانامہ چوروں کو بے نقاب کیا جس کی مثال نہیں ملتی ۔گزشتہ روز این اے 127کی یو سی 225میں پارٹی رہنما سید محسن رضاکی طرف سے دیئے گئے ناشتے کی تقریب کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا کر پشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے بغیر ملک کومضبوط بنیادیں فراہم نہیں کی جا سکتی ہیں اور نہ ہی عوام کی زندگیوں میں بہتری لائی جا سکتی ہے، کرپشن اور لوٹ مار کر نے والوں کیلئے پاکستانی سیاست کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کر نے ہوں گے ، تبھی ملک و قوم کی ترقی ممکن ہے ۔

اعجاز چوہدری

مزید : علاقائی