فرانس صدارتی انتخابات ، امینوئیل پہلے ،لی پین دوسرے نمبر پر ، دھاندلی کے الزامات ہنگامے
پیرس ( مانیٹرنگ ڈیسک /نیٹ نیوز)فرانس میں صدارتی الیکشن کے ابتدائی اندازے کے مطابق یورپ کے حامی امینوئیل میکرون کا دوسرے راؤنڈ میں میرین لی پین کے درمیان مقابلہ ہو گا۔فرانسیسی ایجنسی کے مطابق پہلے راؤنڈ میں میکرون 23سے 24 جبکہ نیشنل فرنٹ کی انتہائی داءں بازو کی امیدوارلی پین نے 21.6فیصد ووٹ لئے ہیں ۔ امینوئیل پہلے نبر پر جبکہ لی پیں دوسرے نمبر پر ہیں ابتدائی اندازوں میں کہا گیا ہے کہ کنزرویٹیو فرانسوا فیوں اور انتہائی دائیں بازو کے ڑاں لوک میلوں شوں نے سخت مقابلہ کیا۔پہلے راؤنڈ میں کامیابی کے بعد امینیول میکراں اور انتہائی داءں بازو کی لی پین سات مئی کو مدمقابل ہوں گے۔اگر کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہ حاصل کر سکے تو یہ انتخاب دوسرے مرحلے میں جاتے ہیں جس میں پہلے راؤنڈ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے۔ابتدائی اندازے کے مطابق ان انتخابات میں ووٹوں کی شرح 2012 کے انتخابات جتنی ہی رہی ہے۔ِن انتخابات کو یورپ کے مستقبل کے لیے بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے جس میں چار امیدواروں صدرات کے عہدے کے انتہائی قریب تصور کیا جا رہا تھا۔تمام امیدواروں نے ملک میں انتخابی مہم کے دوران کئی مباحثے کیے اور سب کے سب نے یورپ، امیگریشن، معیشت اور فرانسیسی شناخت کے حوالے سے مختلف نظریات اور تصورات پیش کیے۔انتخابی مہم کے دوران بھی نیشنل سکیورٹی گفتگو کا مرکزی نکتہ رہی ہے، تاہم امیدواروں پر حالیہ حملوں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔امینیول میکراں موجودہ صدر فرانسوا اولاندے کی حلومت میں وزیر برائے معیشت رہ چکے ہیں۔ وہ کبھی ممبر اسمبلی نہیں رہے اور وہ کافی کم تجربہ کار ہیں۔ تاہم کم تجربہ ہونے کے باوجود اندازوں کے مطابق وہ دوسرے راؤنڈ میں لا پین کو شکست دینے کے لیے فیورٹ ہیں۔دوسری جانب فرنس میں الیکشن میں دھانلی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ہنگامے بھی ہوئے ہیں ۔
فرانس