مودی ہی پاک بھارت مسائل حل نہیں کرنا چاہتے :پرویز مشرف

مودی ہی پاک بھارت مسائل حل نہیں کرنا چاہتے :پرویز مشرف

  



دبئی (اے این این) سابق صدرپرویزمشرف نے کہا ہے بھارتیوں کے مقابلے میں پاکستانی عوام زیادہ روشن خیال اور ترقی پسندہیں، اسی لئے مذہبی جماعتیں پاکستان میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں آتیں جبکہ بھارت میں اسوقت بھی انتہاپسند جماعت کی حکومت ہے۔بھا رتی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا پاکستان میں تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے، وطن واپسی کاارادہ ظاہرکرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہرکی کہ فوج انکی مدد کرے گی۔انکا کہنا تھا بھارتی وزیر اعظم پاکستان مخالف اقدامات کررہے ہیں ، وہ پاک بھارت متنازع امور حل ہی نہیں کرنا چاہتے جبکہ بڑے ملک کی حیثیت سے پہل بھارت کو ہی کرنا ہو گی ۔

پرویز مشرف

مزید : علاقائی