پاکستان کی ایران کو اقتصادی راہداری میں شمولیت کی دعوت

پاکستان کی ایران کو اقتصادی راہداری میں شمولیت کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (آئی این پی )ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان کی سلامتی کو ایران کیلئے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ تہران میں پاکستان کے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور تمام شعبوں میں پاکستان کیساتھ تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ کیلئے پوری طرح آمادہ ہے۔ ایران اور پاکستان کے درمیان اعلی سطحی سفارتی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے تمام میدانوں میں ایک دوسرے کیساتھ قریبی تعاون کر ر ہے ہیں۔جبکہ سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کا اس موقع پرکہنا تھا خطے میں قیام امن اور عالم اسلام کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے حوالے سے اسلام آباد اور تہران کے نظریات مشترک ہیں۔انہوں نے ایران کو پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل ہونے کی بھی دعوت دی۔ ملاقات میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مشترکہ مقابلے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
پاکستان دعوت

مزید :

علاقائی -