افسوس عمران خان کو شرم آتی ہے اور نہ ہی ہدایت،مریم اورنگزیب

افسوس عمران خان کو شرم آتی ہے اور نہ ہی ہدایت،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے عمران خان کس منہ سے جلسوں میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے ہیں اور وہ رات کی تاریکی میں جلسہ کر کے عوام کو بیوقوف بنانا چھوڑ دیں۔ اپنے بیان میں انکا مزید کہنا تھا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ نہ تو عمران خان کو شرم آتی ہے اور نہ ہی کوئی ہدایت، عمران خان روتے اور وزیراعظم اسی طرح سرخرو ہوتے رہیں گے۔ عوام اور سپریم کورٹ سے جواب ملنے کے بعد بھی انکا منہ بند نہیں ہوا، پانچوں ججوں نے انکے جھوٹی عرضی کو مسترد کر دیا ہے، عمران خان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے جبکہ وزیراعظم کی قسمت میں لوگوں کی خدمت ہے ۔ تحریک انصاف کو اگلے عام انتخابات میں اپنی منفی سیاست سے متعلق لوگوں کے سوالات کے جوابات دینا ہوں گے۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -