پاکستان کے 2وکٹوں پر 155رنز،یونس خان نے 10ہزار زنزبنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

پاکستان کے 2وکٹوں پر 155رنز،یونس خان نے 10ہزار زنزبنانے والے پہلے پاکستانی بن ...
 پاکستان کے 2وکٹوں پر 155رنز،یونس خان نے 10ہزار زنزبنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جمیکا(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر150 رنز بنا لئے ہیں جبکہ ،عظیم بلے باز یونس خان 10ہزاررنز مکمل کرکے وطن عزیز کے پہلے اور دنیائے کرکٹ کے 13ویں بیٹسمین بن گئے ہیں ۔جمیکا میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن بھی خراب آؤٹ فیلڈ کے سبب کھیل تاخیر شروع ہوا۔ویسٹ انڈیز نے میچ کے تیسرے روز 279 رنز نو کھلاڑی آؤٹ سے انگز شروع کی تو آخری وکٹ سکور میں مزید محض سات رنز کا اضافہ کر سکی اور پوری ٹیم 286 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔روسٹن چیز 63، شین ڈاؤرچ 56 اور کپتان جیسن ہولڈر ناقابل شکست 57 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے اوراپنی ٹیم کو معقول سکور تک رسائی دلائی،پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 44 رنز کے عوض 6وکٹیں جبکہ یاسر شاہ نے 2کو اپنا شکار بنایا ۔پاکستان نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 23 کے مجموعے پر اظہر علی 15 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔احمد شہزاد اور بابر اعظم نے سکور کو 54 رنز تک پہنچایا لیکن اسی سکور پر شہزاد 31 رنز بنانے کے بعد حریف کپتان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔اس کے بعد تجربہ کار یونس خان وکٹ پر پہنچے اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور100 رنز زائد کی پارٹنر شپ بنا چکے ہیں جو ابھی جاری ہے ،جبکہ یونس خان نے ٹیسٹ کیریئر میں بڑا ریکارڈ بنالیاہے ،وہ 10,000رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیرہویں اور پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی پہلی اننگز میں یونس خان نے 39سال کی عمرمیں یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے ،ان سے پہلے اب تک کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹیسٹ میچز میں اتنے رنز بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ۔ یو نس خان نے اب تک 115ٹیسٹ میچز کھیلے جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر کے 116 ویں ٹیسٹ میچ میں 10,000رنز بنانے کا کارنامہ سر انجام دیا۔انہوں نے 265ون ڈے میچز میں 7,249رنز بھی بنا رکھے ہیں۔ یونس خان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کردیا ہے ،ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز ان کے کیریئر کی آخری سیریز ہے۔

مزید :

صفحہ اول -