آئیں مل کر پاکستان کو فساد سے پاک کریں : جنرل باجوہ

آئیں مل کر پاکستان کو فساد سے پاک کریں : جنرل باجوہ
 آئیں مل کر پاکستان کو فساد سے پاک کریں : جنرل باجوہ

  

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک/ آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی آپریشن رد الفساد کا سپاہی ہے، ہمیں پاکستان کو فساد سے پاک کرنا ہے۔ آرمی چیف کا پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آ یئے ہم سب مل کر پاکستان سے فساد کو صاف کریں، ملک سے دہشتگردی کو مٹادیں۔آ یئے مل کر اپنے ملک کو محفوظ اور مضبوط بنائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہر پاکستانی آپریشن رد الفساد کا سپاہی ہے، ہم نے پاکستان کو فساد سے پاک کرنا ہے۔ دوسری جانب، وفاقی وزیر دخلہ چودھری نثار اور وزیر اعظم نواز شریف نے تربت کے واقعے پر گہرے دکھ اور کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہار دکھ اور ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور ایف سی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور مادر وطن کو دہشتگردوں سے ہر صورت پاک کرائیں گے۔

آرمی چیف

کراچی(آن لائن)سکیورٹی اداروں نے کراچی میں بدامنی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا،عزیز آباد سے دہشت گردی کیلئے گراؤنڈ میں چھپایاگیابھاری مقدار میں اسلحہ برآمد جبکہ رینجرز اور پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران شہر قائد سے لیاری گینگ وار کے ملزم امین بلوچ سمیت 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،امین بلوچ زاہد لاڈلہ کا خاص کارندہ، وسیم قصر گندی کا چھوٹا بھائی ہے اور ملزم کلاکوٹ ،چاکیواڑہ تھانوں پر حملے میں بھی ملوث ہے۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے لال قلعہ گرانڈ میں زیر زمین اسلحے کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے کارروائی کی،سکیورٹی اہلکار ڈھائی گھنٹے تک گراؤنڈ میں موجود رہے اور زمین میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے مطابق اسلحہ ایک عسکری گروپ نے شہر میں دہشتگردی کیلئے چھپایا تھاجبکہ کراچی میں رینجرز کو اختیارات ملنے کے بعد جرائم پیشہ افراد کیخلاف رات گئے کارروائی کی گئی جس کے دوران بدنام زمانہ لیا ر ی گینگ وار کے ملزم امین بلوچ کو کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے علاوہ پولیس نے بلدیہ اتحاد ٹان میں کارروائی کرتے ہوئے پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔ایس پی بلدیہ آصف رزاق کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان سے اسلحہ ، چار چوری شدہ موٹر سا ئیکلیں برآمد کی گئیں۔آپریشن کے دوران انسداد دہشتگردی کی عدالت سے مفرور ملزم گل نواب کو بھی گرفتار کیا گیا ، پولیس نے ناظم آباد کے علاقے مجاہد کالونی میں بھی آپریشن کرکے غیر قانونی مقیم 5 غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ،گرفتار ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ فریئر تھانے کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے اسلحہ اور چوری کی گئیں چار موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یاسین علی شاہ کو سی سی ٹی فوٹج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ سولجر بازار کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے حاکم علی نامی شخص زخمی ہو گیا۔ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق یوسف پلازہ پولیس نے آئی پی ایل پر سٹیکا اڈا چلانے والے شمعون میمن سمیت پانچ سٹے بازوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے لیپ ٹاپ، موبائل فون، انٹرنیٹ ڈیوائس، نقدی اور بینک اسٹیٹمنٹس برآمد کرلیں ۔دوسری جانب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونیوالا گل حسن دوران علاج دم توڑ گیا۔

کراچی اسلحہ ذخیرہ

مزید : صفحہ اول