مکان کا تنازع‘ سکیورٹی گارڈ نے ایم ایس نشتر ہسپتال کو قتل کر دیا
ملتان(کرائم رپورٹر)مکان کرایہ پر دینے کا تنازع سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے اے ایم ایس نشتر ہسپتال جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی گارڈ موقع سے فرار پولیس کی ملزم کی گرفتار ی کے لیے چھاپے جاری۔معلوم ہوا ہے کہ کینٹ تھانہ کی حدود میں واقعہ 1نمبر چونگی پر نجی ہسپتال کے ساتھ اے ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر جاوید وسیم کا مکان ہے۔جس میں ا ن کا سیکورٹی گارڈ رفیق 12سال سے رہائش پذیر تھا،کچھ دونوں قبل ڈاکٹر وسیم نے اس مکان کو کرایہ پر دینے کا ارداہ کیا،جس سے رفیق خوش نہ تھا۔گزشتہ روز مکان کی تزین و آرائش کے لیے ڈاکٹر وسیم نے کام شروع کروایا باتھ روم کے کام کے لیے اخلاق نامی پلمبر کام میں مصروف تھا اسی اثناء میں سیکورٹی گارڈ رفیق آگیا اس نے اسے کام سے روکا پلمبر نہ رکا تو رفیق نے اسے فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔فائر کی آواز سن کر ڈاکٹر وسیم کمرے میں آگئے ان کے ساتھ ان کاملازم پرویز بھی تھا ،سیکورٹی گارڈ نے دونوں پر فائرنگ کردی ، اور موقع سے فرار ہوگیا،اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئے، اور زخمیو ں کو ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹر وسیم جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے،جبکہ دونوں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔
ایم ایس قتل