شاہد آفریدی کی نجم سیٹھی سے ملاقات ، اہم امور پر بات چیت

شاہد آفریدی کی نجم سیٹھی سے ملاقات ، اہم امور پر بات چیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(صباح نیوز) پاکستان کے شہرہ آفاق آل راؤنڈر و سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی دبئی میں چئیرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی سے ملاقات اہم امور پر بات چیت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی سے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے دبئی میں چئیرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی سے ملاقات کی ہے اس دوران اہم امور پر بات چیت کی گئی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چئیرمین پی ایس ایلنے بتایاکہ شاہدآفریدی سے دبئی میں ملاقات اچھی رہی۔چیئرمین پی ایس ایل کامزید کہناتھاکہ اس ملاقات میں شاہد آفریدی کے فیئرویل کے طریقہ کارپرگفتگوہوئی ہے ۔ نجم سیٹھی کاکہناتھاکہشاہد آفریدی کے لیے پی سی بی نے کچھ نہ کچھ سوچ رکھا ہے شاہدآفریدی سے مستقبل میں پاکستان کے لیے کرکٹ کے فروغ پرگفتگوہوئیواضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل سے قبل بین الاقوامی کرکٹ چھوڑنیکافیصلہ کیاتھا۔

مزید :

صفحہ آخر -