پاکستان نیوی کا 50 رکنی وفد تربیتی کورس کیلئے لاہور سے کوئٹہ روانہ

پاکستان نیوی کا 50 رکنی وفد تربیتی کورس کیلئے لاہور سے کوئٹہ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) پاکستان نیوی کا 50 سے زائد افسران پر مشتمل وفد تربیتی کورس کیلئے لاہور سے کوئٹہ روانہ ہو گیا۔ روانگی کے موقع پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان نیوی کا 50 سے زائد افسران پر مشتمل وفد تربیتی کورس کے لیے پی کے 322 کے ذریعے لاہور سے کوئٹہ روانہ ہوا۔ اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ اے ایس ایف، پولیس، سول ایوی ایشن سمیت ایئرپورٹ عملے نے افسران کی رہنمائی کی۔
پاکستان نیوی

مزید :

صفحہ آخر -