ایان علی سے ہمارا نہیں، آصف زردار ی کا رشتہ ہے، کیا وہ زرداری کی بہن ہیں:حنیف عباسی

ایان علی سے ہمارا نہیں، آصف زردار ی کا رشتہ ہے، کیا وہ زرداری کی بہن ہیں:حنیف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(اے این این) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے مولابخش چانڈیو پر واضح کیا ہے کہ ایان علی سے ہمارا نہیں آصف زرداری کا رشتہ ہے ،سب جانتے ہیں ڈالر گرل کو دبئی میں فلیٹ کس نے لے کر دیا ،چانڈیو صاحب یہ بتاؤ کہ ایان علی کہیں آصف زرداری کی بہن تو نہیں ؟ عمران خان خدا کا خوف کرو،آپ جوا کھیلو،بچے چھپا ؤ،وہ سب کیسے حلال ہوگئے؟اپنی غلطیوں کی قوم سے معافی مانگو،وزارت کی بھیک مانگنے والا شیخ رشید آج نوازشریف سے استعفیٰ مانگ رہا ہے’’کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ‘‘۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ حنیف عباسی نے آصف زرداری ، مولابخش چانڈیو ، عمران خان اور شیخ رشید پر تنقید کے بم برساتے ہوئے کہا کہ ایان علی سے ہمارا نہیں آصف زرداری کا رشتہ ہے ،سب جانتے ہیں ڈالر گرل کو دبئی میں فلیٹ کس نے لے کر دیا ،چانڈیو صاحب یہ بتاؤ کہ ایان علی کہیں آصف زرداری کی بہن تو نہیں ؟عمران خان خدا کا خوف کرو،آپ جوا کھیلو،بچے چھپا ؤ،وہ سب کیسے حلال ہوگئے،اپنی غلطیوں کی قوم سے معافی مانگو۔حنیف عباسی نے مطالبہ کیا کہ آئندہ الیکشن سے قبل ڈوپ ٹیسٹ کو لازمی قراردیا جائے،عمران خان کو رات کی دوائی نہ ملے تو ان کی زندگی اجیرن ہوجاتی ہے،عمران خان کا سیاسی جنازہ نکلنے والا ہے،عمران خان آپ 8 گھنٹے اڈیالہ جیل میں نہیں گزارسکتے۔ن لیگ کے رہنما نے شیخ رشید پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ کیا پدی کیا پدی کا شوربہ،شیخ رشید نے آج تک کوئی امتحان ہی پاس نہیں کیا،وزارت کی بھیک مانگنے والا آج استعفیٰ مانگ رہا ہے،عمران خان اور شیخ رشید کیلئے سیاست شغل میلہ ہے اور حنیف عباسی نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ پارٹی فنڈنگ کا جواب دینے کیلے تیار نہیں،اناڑی ڈرائیور کے ہاتھوں میں ملک کی گاڑی نہیں دی جائے گی،آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا جنازہ نکلے گا،2018 میں آپ کا سیاسی جنازہ نکلے گا اور پنڈی کا مراثی اس کو کندھا دے گا اور عمران خان،شیخ رشید کے گھروں پر انتظار کرنے والا کوئی نہیں۔
حنیف عباسی

مزید :

صفحہ آخر -