حکومت مخالف نعرے لگانیوالے ایتھلیٹ رہائی کے بعدلاپتہ، اہل خانہ پریشان

حکومت مخالف نعرے لگانیوالے ایتھلیٹ رہائی کے بعدلاپتہ، اہل خانہ پریشان

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ریلوے سٹیڈیم لاہور میں حکومت مخالف نعرے لگانے والے کراچی کے ایتھلیٹس تاحال گھر نہیں پہنچے۔ آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی، ریلوے پولیس بھی لاعلم ہے۔ کراچی ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کو بھی خبر نہیں کہ بچے کہاں گئے؟ گھر والے شدید پریشان ہو گئے۔ شکیل اور اویس کے لاپتہ ہونے پر والدہ انصاف کی دہائی دینے لگیں۔ بھائی کا کہنا ہے کہ ان سے رابطے میں ہوں لیکن کہاں ہیں نہیں پتہ چل رہا۔ریلوے پولیس نے حکومت مخالف نعرے لگانے پر گرفتار کیا لیکن اب ریلوے پولیس بھی معاملے سے لاعلمی کا اظہار کر رہی ہے جس نے اہل خانہ کو مزید پریشان کر دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر