سندھ میں روزانہ پاناما جیسے 100 کیس سامنے آرہے ہیں: مصطفی کمال
کراچی(اے این این)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے سندھ میں روزانہ پانامہ جیسے 100کیس سامنے آرہے ہیں،کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے مگرکراچی شہر لاوارث نہیں، عوام حوصلہ مت ہاریں ہم ان کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈالیں گے،لوگوں کو حقوق دلائیں گے ،حکمرانو دیکھو کراچی کے وارث آچکے ہیں ۔ پریس کلب پر کارکنوں سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا ایم کیو ایم نے مسائل کے حل کیلئے لوگوں کو احتجاج کیلئے نہیں بلایالندن میں پاسپورٹ نہ ملنے پر بلایا ہے۔ایم کیوایم کو اپنی نام نہاد شناخت کیلئے ریلی نکالنا پڑی حالانکہ انہوں نے کبھی عوامی مسائل پر احتجاج نہیں کیا۔پی ایس پی عوام کے بنیادی حقوق کیلئے آواز اٹھا رہی ہے اور ہمیں ہی دیکھ کر تمام جماعتیں عوامی حقوق کیلئے آواز اٹھارہی ہیں۔ 30سال میں شہر کے حقوق کیلئے کسی نے آواز نہیں اٹھا ئی لیکن ہم لوگوں کے حقوق کیلئے یہاں موجود ہیں،ہم نے کراچی کے ایک ایک گھر کو جگا دیا ہے، حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے عوام کیلئے مشکلات ہوئیں، جن باتوں پر پارٹی چھوڑی وہ ایک ایک بات درست ہوئی ہے،آج حکمران اداروں سے کروڑوں روپے کمارہے ہیں ،سیاست جھوٹ کا بازاراورکاروبار کاذریعہ بن چکی ہے جس سے حکمران اپنی سیاست کی دکان چمکانے میں لگے ہوئے ہیں۔
مصطفی کمال