نواز شریف کو ماضی یاد کرکے بزدل ٹولے پر انحصار نہیں کرنا چاہئے،رمیش لال

نواز شریف کو ماضی یاد کرکے بزدل ٹولے پر انحصار نہیں کرنا چاہئے،رمیش لال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی رمیش لال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اگر نواز شریف کے حق میں ہے تو مسلم لیگ(ن) نظرثانی کی درخواست کیوں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ماضی یاد کرکے ایسے بزدلوں کے ٹولے پر انحصار نہیں کرنا چاہئے جو مشکل وقت میں اس کا ساتھ چھوڑ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے بعد عابد شیر علی ان کے خلاف سلطانی گواہ بنیں گے۔ نواز شریف کو چاہئے کہ عابد شیر کو پٹا ڈالے اور اخلاقیات سکھائے کیونکہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ شخص اپنے والد کا بھی نافرمان ہے۔ رمیش لال نے کہاکہ عدالت نواز شریف کو جھوٹا، بے ایمان اور کرپٹ قرار دے چکی ہے، یہ لیگیوں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ ندامت کی بجائے مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -