نندی پور پاورپلانٹ آر ایل این جی پر منتقل، آزمائشی طورپر چالو

نندی پور پاورپلانٹ آر ایل این جی پر منتقل، آزمائشی طورپر چالو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این)حکومت نے 525 میگاواٹ کے نندی پور پاور پلانٹ کو ری گیسیفائیڈ لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس(آرایل این جی)میں منتقلی کے بعد آزمائشی بنیادوں پر چلانے کا آغاز کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈکے منیجنگ ڈٓائریکٹرامجد لطیف نے بتایا کہ نندی پور پاور پلانٹ کو گیس میں تبدیل کردیا گیا ہے ہماری جانب سے گیس کی فراہمی کے آغاز کے بعد متعلقہ حکام نے اس کو آزمائشی طور پر چلانے کا آغاز کردیا ہے۔ایم ڈی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پلانٹ نے جب سے آزمائشی بنیادوں پر کام کا آغاز کیاہے جب سے طلب کے مطابق ہم 10 سے 30 ایم ایم سی ایف ڈی کی آرایل این جی فراہم کررہے ہیں اور ایک مرتبہ جب پلانٹ کمرشل بنیادوں پر کام شروع کردے گا تو اس کی مجموعی طلب 100 ایم ایم سی ایف ڈی تک ہوگی۔گیس کی کمی کے باعث ضلع خانیوال میں 412 میگاواٹ کا روش سمیت دیگر پلانٹ کی منسوخی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر انھوں نے دعوی کیا کہ کوئی بھی پلانٹ گیس کی کمی کے باعث معطل نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کافی گیس ہے، روش سمیت چند پلانٹ شیڈول کے تحت بند ہیں جب ان کی بندش ختم ہوگی تو ہم گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ ایس این جی پی ایل نے نندی پور پلانٹ کو آرایل این جی کی فراہمی کے لیے نئی اور پائیدار پائپ لائن بچھائی ہے۔خیال رہے کہ کچھ عرصے قبل تک نندی پور پلانٹ ٹیکنیکل اور طریقہ کار میں خامیوں کے باعث صحیح بنیادوں پر فعال نہیں تھا گوکہ حکومت مسلسل دعوی کررہی تھی کہ پروجیکٹ کامیاب ہوگا جبکہ ماہرین اور اپوزیشن کی جانب سے اس معاملے پر شدید تنقید کی گئی۔حکومت نے مذکورہ ٹیکنیکل اور انتظامی خامیوں پر بالآخر اس پروجیکٹ کے ڈائریکٹر کو معطل کردیا ا۔وزارت پانی وبجلی نے بھی پروجیکٹ کے تین بڑے مسائل کی نشاندہی کی تھی اور ان کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی تھی

مزید :

صفحہ آخر -