شہباز شریف کاترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارکباد دی
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیااورریفرنڈم میں کامیابی پر ترک صدر رجب طیب اردوان کو مبارکباد دی۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ ترکی کے عوام نے آپ کی عظیم قیادت پر ایک بار پھر مہر تصدیق ثبت کی ہے ۔آپ کی ولولہ انگیز قیادت میں ترکی نے تیزی سے ترقی کی منازل طے کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ترک عوام نے ریفرنڈم میں اپنے ہردلعزیز قائد کے حق میں ووٹ دے کر ثابت کیا ہے کہ آپ ان کے دلوں میں بستے ہیں اورآپ نے جس طرح اپنے عوام کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور ان کی خدمت کی ہے، یہ ریفرنڈم اس خدمت کی فتح ہے۔انہوں نے کہا کہ ترک عوام نے ووٹ کی طاقت سے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ محنت، خدمت اور دیانت کی سیاست کا کوئی نعم البدل نہیں۔
فون