کیپ ٹاؤن ،درندہ صفت شخص 4سالہ بھتیجے کو قتل کر کے خون پی گیا

کیپ ٹاؤن ،درندہ صفت شخص 4سالہ بھتیجے کو قتل کر کے خون پی گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیپ ٹاؤن (نیوز ڈیسک) جادو ٹونہ اور شیطانی عملیات انسان کو ایسا گمراہ کردیتے ہیں کہ بعض اوقات تو وہ اپنی حیوانیت میں سفاک درندوں کو بھی پیچھے چھوڑ جاتا ہے۔ جنوبی افریقہ میں ایک ایسا ہی لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک وحشی شخص نے جادو ٹونے کے نام پر اپنے ہی ننھے بھتیجے کی کھال کھینچ ڈالی اور پھر اس کے جسم کے ٹکڑے کر کے اس کا خون تک پی گیا۔ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق چار سالہ بچہ کامولیلے ناگالاتھے چند دن قبل اپنے گاؤں سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ ہر کوئی اسے تلاش کررہا تھا لیکن بالآخر اس کی معمر دادی اس قتل گاہ تک پہنچ گئی جہاں ہر طرف اس کے ننھے پوتے کی لاش کے ٹکڑے بکھرے تھے اور اس معصوم کے خون سے ہر چیز رنگی ہوئی تھی۔بوڑھی خاتون نے لرزہ خیز تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ’’ایسا لگ رہا تھا جیسے وہاں کسی جانور کو ذبح کیا گیا تھا۔ ہر چیز پر خون کے دھبے تھے۔ پھر مجھے اپنے ننھے پوتے کا کٹا ہوا ہاتھ نظر آیا اور میں نے اس کے جسم کے ٹکڑے اپنے ہاتھوں سے اکٹھے کئے۔ مجھے یقین نہیں آتا کہ اس کے اپنے چچا نے زندہ حالت میں ہی اس کی کھال اتاری تھی اور پھر اس کا دل نکال کر کھالیا تھا۔‘‘گاؤں کے لوگوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بچے کی پسلیاں ایک میز پر پڑی تھیں۔ اس کی کھوپڑی دو حصوں میں تقسیم تھی جبکہ اس کے دماغ کا کچھ حصہ ایک پلیٹ میں پڑا تھا، جس کے پاس ایک نمک دانی بھی رکھی تھی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے کالا جادو کرنے کیلئے اپنے بھتیجے کو اغواء کیا تھا۔ ملزم نے مزید بتایا کہ اس نے زندہ حالت میں ہی بچے کے جسم سے کھال اتاری، پھر اس کا سر کاٹ کر علیحدہ کیا اور کھوپڑی کی جلد اتارنے کے بعد اسے دو حصوں میں کاٹ دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ کھوپڑی کاٹنے کے بعد اس میں سے دماغ نکالااور اس کا کچھ حصہ کھایا جبکہ بچے کا تازہ خون بھی پیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی عمر 30 سال ہے اور اس کا نام مندیسی گوانیا بتایا گیا ہے۔ وہ قتل کے جرم میں قید کی سزا کاٹ رہا تھا اور حال ہی میں رہا ہو کر آیا تھا۔
بچہ قتل

مزید :

صفحہ آخر -