نوازشر یف کو ہر صورت جا نا پڑ یگا، کائرہ
لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی سنٹر ل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشر یف کیلئے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے انہیں ہر صورت گھر جا نا پڑ یگا‘گو نواز گو کا نعرہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے ‘لوڈشیڈ نگ کے خلاف مینار پاکستان سمیت ہر فورم پر احتجاج کیا جائیگا ‘پیپلزپارٹی حکمرانوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونیوالی نہیں اگر آصف زرداری کے خلاف کوئی مقدمہ ہے تو حکومت ان کو گر فتار کر لے جتنی مر ضی جے آئی ٹی بنانا چاہتے ہیں وہ بنا ئیں کس نے انکو روکا ہے ؟۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائر ہ نے کہا کہ صرف اپوزیشن جماعتیں ہی نہیں سپر یم کورٹ بھی کہہ چکی ہے کہ نوازشر یف اب صادق اور امین نہیں رہے ہیں پوری قوم کا نعرہ گونواز گو بن چکا ہے اور نوازشریف کو گھر جا نا ہی پڑ یگا ۔ لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر نواز حکومت نے عوام سے جھوٹ بولا جو کہ اب عوام کے سامنے آچکا ہے جسے لوگ کوس رہے ہیں مسم لیگ ن کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائیگا ۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں اور جیلوں کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی ہمیں دنیا کی کوئی طاقت خوفزدہ نہیں کر سکتی سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا ۔