ٹور آپریٹرزکو5سال کا مستقل لیٹر جاری کیا جائے،حج آرگنائزر

ٹور آپریٹرزکو5سال کا مستقل لیٹر جاری کیا جائے،حج آرگنائزر

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر نے وزارت مذہبی امور سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ سکیم کے نظام کو مضبوط اور مربوط بنانے کے لیے ایسے تمام ٹور اپریٹرزو5سال کا مستقل لیٹر جاری کیا جائے جن کے خلاف کوئی شکایت نہیں ہے ،سینئر حج آرگنائزر نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکیم عوامی امنگواں کی حقیقی ترجمان ہے رمضان سے پہلے بکنگ مکمل کرنے کے لیے بکنگ کی فوری اجازت دی جائے اور5سالہ لیٹر کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکیم کو مستقل بنیادوں پرمضبوط کرنے اور سستا کرنے کے لیے ضروری ہے تاکہ حج آرگنائزر سعودیہ میں مستقل عمارتیں خرید سکیں۔

مزید : صفحہ آخر