تربت حملے کی شدید مذمت، جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، ، زرداری
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر ا آصف علی زرداری نے دہشتگردوں کی طرف سے فرنٹیئر کور کے جوانوں پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہایف سی کے جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شکست شدت پسندوں اور دہشتگردوں کا مقدر ہے۔ سابق صدر نے ایف سی کے شہداء کے ورثاء سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاشہدا کے اعلیٰ درجات، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
نواز شریف، زرداری