اپوزیشن نے استعفیٰ مانگنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، طلال چوہدری

اپوزیشن نے استعفیٰ مانگنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، طلال چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے دن مٹھائی کس بات کی کھائی تھی،خان صاحب نے پہلے دن مٹھائی کھائی،دوسرے دن کالی پٹی باندھی،تیسرے دن احتجاج کیا،اپوزیشن چار سال سے ایک ہی کام کر رہی ہے،یہ کس منہ سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں؟اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن نے استعفیٰ مانگنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، چار سال سے ایک ہی کام کر رہی ہے،یہ کس منہ سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں؟مخالفین کی خواہش ہے نوازشریف الیکشن بھی نہ لڑیں۔انہوں نے کہا عمران خان نے پہلے دن مٹھائی کسی بات کی کھائی تھی،خان صاحب نے پہلے دن مٹھائی کھائی،دوسرے دن کالی پٹی باندھی،تیسرے دن احتجاج کیا۔انہوں نے کہا سیاسی قد میں اضافے کیلئے نوازشریف کی مخالفت کی جاتی ہے، اس وقت مقبول ترین پارٹی (ن) لیگ ا ور لیڈر نوازشریف ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -