پانامہ کیس ابھی ختم نہیں ہوا

پانامہ کیس ابھی ختم نہیں ہوا
 پانامہ کیس ابھی ختم نہیں ہوا

  



دادو (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ کیس ابھی ختم نہیں ہوا (ن) لیگ مٹھائی کس چیز کی بانٹ رہی ہے‘ سندھ میں بھی لوگ کرپشن سے تنگ ہیں‘ چور اور ڈاکوؤں کے خلاف سندھ میں پہلی انٹری تھی‘ رمضان سے پہلے سندھ میں دو جلسے کریں گے۔ اتوار کو دادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پانامہ کیس ابھی ختم نہیں ہوا سندھ میں بھی لوگ کرپشن سے تنگ ہیں۔ رمضان سے پہلے سندھ میں دو جلسے کریں گے۔ پانچوں ججز نے کہا یہ جھوٹ کا کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے مٹھائی کس چیز کی بانٹ رہے ہیں۔ اندرون سندھ پہلے کبھی اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا۔ چور اور ڈاکوؤں کی خلاف سندھ میں پہلی انٹری تھی۔ سپریم کورٹ نے کہا قطری خط بوگس ہے۔

مزید : صفحہ آخر