آج اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلا لیا

آج اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلا لیا
 آج اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلا لیا

  

لاہور (این این آئی ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے آج بروز ( پیر) کو اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلا لیاجس میں وزیراعظم کے استعفے پر مشترکہ قرارداد لانے، ایوان میں بھرپور احتجاج کی حکمت عملی اختیار کرنے اور ایوان کی کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف وزیر اعظم کے استعفیٰ پر ڈٹ گئی، اس سلسلے میں گزشتہ روزپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شیدنے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد سعید قاضی، مسلم لیگ قائداعظم کے وقاص حسن موکل اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر سے رابطہ کر کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔اجلاس آج ( پیر) پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل اپوزیشن چیمبر میں ہوگا۔ جس میں وزیراعظم کے استعفے پر مشترکہ قرارداد لانے، ایوان میں بھرپور احتجاج کی حکمت عملی اختیار کرنے اور ایوان کی کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جائیگا

مزید : صفحہ آخر