پنجابی فلم میں کام کرنے کی خواہش

پنجابی فلم میں کام کرنے کی خواہش
پنجابی فلم میں کام کرنے کی خواہش

  


لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) لگتا ہے کہ بالی ووڈ کے خانز کو ہالی ووڈ میں ذرا بھی دلچسپی نہیں ، اس حوالے سے سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کیلئے اپنا گھر (ہندوستان )نہیں چھوڑیں گے۔ ایک تقریب میں جب سلمان خان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ہالی ووڈ جانے کے بارے میں سوچیں گے تو ان کا کہنا تھا نہیں ہالی ووڈ بہت دور ہے ، مجھے تو کام کے دوران اپنا گھر چھوڑنا بھی اچھا نہیں لگتا۔ جب سلمان خان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ پنجابی فلموں میں کام کرنا پسند کریں گے تو ان کا کہنا تھا یہ ان کی ایک بڑی خواہش ہے ، میں نے ایک فلم ہیروز کی تھی جس میں میں نے ایک سردار کا کردار ادا کیا تھا۔ میں نے بہت سے پنجابی کردار ادا کیے ہیں لیکن کبھی کسی پنجابی فلم میں کام نہیں کیا اگر مجھے موقع ملا تو میں ضرور پنجابی فلم کروں گا ، یہ بہت تیزی سے بڑھتی ہوئی انڈسٹری ہے اور میں اس کا حصہ بننے میں خوشی محسوس کروں گا۔

مزید : صفحہ آخر