مشال خان قتل کیس، پولیس نے دو مزید اہم ملزموں کو گرفتار کرلیا
پشاور(اے این این) تحریک انصاف کے کونسلر عارف نے دو ملزمان کے ساتھ ملکر مشال کو کمرے سے باہر نکالا جبکہ پولیس نے دو مزید اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزم بلال یونیورسٹی میں کمپیوٹر آپریٹر اور ملزم محمد عامر طالب علم ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق مشال خان قتل کیس میں لوگوں کو اکسانے اور مشال خان کو کمرے سے باہر نکالنے والے تین مرکزی ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے ،ملزمان میں دو یونیورسٹی کے ملازم علی اور نواز جبکہ تحریک انصاف کے تحصیل کونسلر عارف شامل ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر مشال خان پرگولی بھی ان ہی تین ملزمان میں سے ایک نے چلائی ہے ۔دوسری جانب مشال خان قتل کیس پر بننے والی جے آئی ٹی نے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا عندیہ بھی د ے دیا ۔ادھرڈی پی او مردان نے بتایا کہ پولیس نے دواہم ملزمان بلال بخش اور عامر کو بھی گرفتار کرلیا ہے ، ملزم بلا ل نے طلبہ کو اشتعال دلایا ،وہ یونیورسٹی میں کمپیوٹر آپریٹر اور محمد عامر یونیورسٹی کا طالب علم ہے ، ان گرفتاریوں کے بعد ملزمان کی تعداد 34ہوگئی ہے ۔