شمالی کوریا کی امریکی بحری بیڑہ تباہ کرنے کی دھمکی

شمالی کوریا کی امریکی بحری بیڑہ تباہ کرنے کی دھمکی

ساؤل(صباح نیوز)شمالی کوریا نے امریکی بحری بیڑہ تباہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہی حملے میں امریکی طیارہ بردار بیڑے کو سمندر میں تباہ کر سکتا ہے اس حوالے سے حکمران جماعت ورکرز پارٹی کے رہنما روڈنگ نے کہا امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا فوجی طاقت دکھانے کے لئے امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کو سمندر میں غرق کرنے کے لئے تیارہے۔شمالی کوریا نے امریکا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا امریکی بحری بیڑے کو سمندر میں غرق کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ ہماری خاموشی کو کمزور ی نہ سمجھا جائے ہم اپنے دفاع کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں واضح رہے کہ امریکا اور شمالی کوریا کی جانب سے جزیرہ نما کوریا میں میزائل تجربے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم دیا تھا کہ آسٹریلیا کی طرف جانے والے کارل ونسن نامی بحری بیڑے کا رخ جزیرہ نما کوریا کی جانب موڑ دیا جائے اور جاپان کے جنگی بحری بیڑے شمالی کوریا کی جانب سفر کرنے والے امریکی بحری بیڑے کے ہمراہ ہوگئے ہیں۔

دھمکی

مزید : کراچی صفحہ اول