عزیزآباد ،زیرزمین چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد

عزیزآباد ،زیرزمین چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے عزیز آباد میں لال قلعہ گراؤنڈ کی بیرونی دیوار سے متصل احاطے میں کھدائی کے دوران زیر زمین چھپایا گیا اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع لال قلعہ گرانڈ کے قریب زیر زمین دفنایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا۔ حکام کے مطابق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی جس میں مختلف اقسام کے ہتھیار اور سینکڑوں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں، برآمد کیا گیا اسلحہ ممکنہ طور پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔

مزید : کراچی صفحہ اول