پاک سرزمین پارٹی کا دھرنا ختم ،14مئی کو ملین مارچ کا اعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ 14مئی کو حکمرانوں کی محلوں کی طرف مارچ کریں گے،مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی لیے مراعات حاصل کرنے کیلے نہیں اپنے عوام کی آواز بن کر پر امن مارچ کریں گے اپنے عوام کے حذف کیے ہوئے حقوق حاصل کر کے رہیں گے،2.5 کروڑ کراچی کے لوگوں میں سے 10 لاکھ لوگ اس شہر کی سڑکوں پر نکلیں گے تو حکمرانوں کے محلوں تک ان کے قدموں کی آواز گونجے گی، تمام قومیتیں، مسالک، تاجر، وکلا، پولیس سرونٹ، ٹرانسپورٹرز سب ایک ساتھ نکلیں گے، ان خیالات اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر لگائے گئے ا حتجاجی کیمپ کے اٹھارویں روز ذمہداران و کارکنان سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ حکمرانوں عوام کے ہاتھوں کو اپنے گریبان تک پہنچنے سے پہلے ان کے حقوق دے دو 18 دنوں میں ثابت ہوا کہ تم تمام حالات کے باوجود حکمران مردہ باد کہ کر اٹھ رہے ہوں ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں پاکستان زندہ باد کہیں گے 16 مطالبات زندہ ہیں ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، حکومت سے ڈیل کر کے نہیں اٹھ رہے، 14 مئی کے دن ٹرانسپورٹ نہیں دے سکتے، ٹرانسپورٹرز، عوام اپنی گاڑیوں میں عوام کو لے کر آئیں ہم غریب پارٹی ہیں لیکن جدوجہد اپنے عوام کیلے کر رہے ہے ۔ عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں اپنے مفادات کی ایک بات نہیں کی، صرف عوام کے مسائل کے لیے حکومت کو آواز لگائی ہے انہوں نے کہاکہ لوگوں نے ہم پر نظر رکھی کے شاید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی گھر جاتے ہوں گے لیکن انہوں نے ہمیں اسی فٹ پاتھ پر پایاانہون نے کہاکہ کراچی کے لوگوں تم یاد رکھو کہ ہم سابقہ جماعت کو تمہاری خاطر خیر باد کہا تھاجن کمروں میں بیٹھے تھے وہاں تمہارے حقوق کی بات نہیں ہو رہی تھی ہمیں پارٹی سے نکالا نہیں گیا تھا ہم نے خود اپنے ضمیر کی آواز پر فیصلہ کیا۔