آصف علی زرداری آج مردان میں جلسہ سے خطاب کرینگے
مردان (بیو رورپورٹ)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرادری آج مردان میں 4بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ریلوے گراؤنڈ میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے جلسے کے لئے تمام انتظامات رات گئے مکمل کرلئے گئے آصف علی زرادری کی بم پروف گاڑی جلسے گاہ پہنچا دی گئی ہے پنڈال میں کرسیاں رکھ دی گئی ہے جبکہ شہر کو بڑے بڑے بینروں ،فلکس بورڈوں سے سجایاگیاہے