آصف زرداری کل تھانہ میں ورکرز سے خطاب کرینگے

آصف زرداری کل تھانہ میں ورکرز سے خطاب کرینگے

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کل 25اپریل کو صبح10بجے تھانہ ملاکنڈمیں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر راہنما سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کے ترجمان ڈاکٹر سہیل رحمن نے پریس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ عظیم الشان ورکرز کنونشن کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ پارٹی کارکنان نے اپنے محبوب قائد اور جمہوریت کے علمبردار آصف علی زرداری کے بھرپور استقبال کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں انھوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی تاریخ میں آصف علی زرداری کے پہلے دورے ملاکنڈ کو کامیاب و یادگار بنانے کیلئے پورے علاقے میں پارٹی کے جھنڈوں سمیت خوش آمدید کے بینروں اور بڑے بڑے فلیکس بورڈ سے سجا دیا گیا ہے جبکہ کارکنان میں خا صا جوش و خروش پایا جاتا ہے انھوں نے کہا کہ سابق صدر کے دورہ ملاکنڈ کے صوبہ کی سیاست پر انتہائی اہم اثرات مرتب ہونگے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول